Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانارتھ آور کی مناسبت سے وزیر اعظم آفس کی لائٹس بجھا دی گئی ہیں

ارتھ آور کی مناسبت سے وزیر اعظم آفس کی لائٹس بجھا دی گئی ہیں

اسلام آباد ،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زمین سے محبت کے اظہار کا دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا ، اور مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 سے 9:30 کے دوران غیر ضروری بتیاں گل کی گئیں ۔

اسی مناسبت سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پرائم منسٹر آفس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کیلئے بجھا دی گئیں ، صرف وہی چند لائٹس آن رکھی گئیں جو سیکورٹی نقطہ نظر سے ضروری تھیں۔ واضح رہے کہ پہلی بار ارتھ آور 2007 میں سڈنی میں منایا گیا تھا، تاہم ارتھ آور ایک عالمی تحریک بن گئی اور اس کا باقاعدہ آغاز 2009 سے ہوا، اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ،ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔