Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینڈاکٹر نعیم ملک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

ڈاکٹر نعیم ملک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

ماہر امراض قلب ڈاکٹر نعیم ملک کو پمز اسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پمز کے شعبہ امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نعیم ملک کو اسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد ڈاکٹر نعیم کی بطور ای ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
ایم ٹی آئی ایکٹ ختم ہونے کے بعد پروفیسر رضوان تاج شعبہ سائیکالوجی کو دو سال کی مدت ملازمت توسیع دیتے ہوئے قائمقام ای ڈی تعینات کیا گیا تھا ،سمری کی منظوری کے بعد ڈاکٹر نعیم ملک کو ای ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔