Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں واضح طور پر کوونا وائرس کی ایک نئی لہرآچکی ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

پاکستان میں واضح طور پر کوونا وائرس کی ایک نئی لہرآچکی ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں واضح طور پر کوونا وائرس کی ایک نئی لہرآچکی ہے، بالخصوص پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کوونا وائرس کی نئی لہر کی زد میںہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں ،نتیجتاًہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ،مریضوں کی تعداد میں اضافہ نظر آرہا ہے، یہ بھی دیکھا گیا ہے نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی بھی ہیں ،اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ،عوام سے درخواست ہے حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کچھ اقسام بہت زیادہ خطرناک بھی ہو سکتی ہیںکرونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔