Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزفاطمہ قتل کیس، سہولت کاری پر سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن گرفتار

فاطمہ قتل کیس، سہولت کاری پر سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن گرفتار

رانی پور(مانیٹرنگ ڈیسک) رانی پور پیر کی حویلی میں گھریلو کمسن ملازمہ فاطمہ فرڑو قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کے حکم پر رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن وسان کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر سہولت کاری کا الزام ہے۔
سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن وسان نے ایمبولینس فراہم کی تھی، جس میں نعش کو لے جانے والے ڈرائیور نے ایم ایس کا نام بتایا، جس کے بعد علی حسن وسان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے فاطمہ سے جنسی زیادتی کی بھی تصدیق کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ فاطمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، اس سلسلے میں حویلی میں موجود دیگر افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں، سیمپل میچنگ کے بعد زیادتی کرنے والے ملزم کا پتہ چل جائے گا۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کے مطابق واقعے کے بعد سے حویلی میں رہنے والے 2 افراد غائب ہیں، انھوں نے کہا ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انھیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، اس بات کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے کہ پولیس نے اس کیس میں کیا غفلت کی، اسپتال کے عملے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔