Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ڈبلیو ایس ایس پی آفس پشاور کا دورہ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ڈبلیو ایس ایس پی آفس پشاور کا دورہ

پشاور:پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ بنیادی صحت، خواتین کی تعلیم اور معاشی بہتری میں بھی تعاون کرے گا۔انہوں نے یہ بات ڈبلیو ایس ایس پی پشاور آفس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ امریکی سفیر نے 44 ملین ڈالر سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے پروجیکٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ میونسپل سروسز پروگرام کا یہ منصوبہ 12 سال میں مکمل کیا گیا۔

اس سے 4 لاکھ 48 ہزار افراد پینے کے پانی کی سہولتوں کی بحالی سے مستفید ہوئے، جبکہ سیوریج اور ڈرینج لائنز کی بحالی سے10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میونسپل ویسٹ منیجمنٹ کی بہتری کے لیے 575 گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں اور ویسٹ منیجمنٹ آلات کی مرمت کیلیے ورکشاپ بھی بنائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ میونسپل سروسز پروگرام سے پشاور کے 20 لاکھ افراد کی زندگی بہتر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں اربن فلڈنگ کے خدشات کو کم کیا گیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں قدرتی اور دیگر آفات سے تباہ حال انفرااسٹرکچر کی بحالی میں تعاون کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔