Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادڈی ایم اے کا وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

ڈی ایم اے کا وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

اسلام آباد، ڈاریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے ڈاریکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ علی اصغر کو غیر قانونی تشہیری بورڈز اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کئے تھے ۔ مہم کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات اور تشہیری بورڈز مسمار کئے جائیں گے ،تجاوزات کے خلاف مہم میں ضلعی انتظامیہ کی مشینری اور عملہ بھی حصہ لے رہا ہے۔ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیم نے بدھ کی علی الصبح ایف ٹین مرکز سے مہم کا آغاز کیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایم اے ٹیم نے ایف ٹین مرکز سے 8 ٹرک سامان قبضہ میں لیکر سٹور منتقل کر دیا ،خصوصی مہم کی سربراہی ڈی ایم اے کے فیلڈ انچارج بشیر احمد کھوکھر کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی ایم اے اور ایم پی او ٹیمیں شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی تشہیری مہم کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گی۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کے مطابق عوام الناس کی سہولت کیلئے تمام فٹ پاتھس اور گرین بیلٹس سے تجاوزات مسمار کریں گے۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف شہریوں کی شکایات پر فوری کاروائی کیلئے ڈی ایم اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔