Sunday, May 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری شروع

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری شروع

اسلام آباد(سب نیوز)انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی ہائو سنگ سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کیخلاف ٹاپ سٹی سوسائٹی کے معاملے پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے سنگین الزامات پر اعلی سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پاک فوج کی تشکیل کردہ کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ادارہ جاتی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔