اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے ایکسائز دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی سروسز کا خود جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے دفتر میں موجود مختلف کاوئنٹرز پر موجود گاڑی مالکان سے سروسز کے بارے میں بھی پوچھا۔.

عوام نے ڈپٹی کمشنر سے اطمینان کا اظہار کیا۔ عرفان نواز میمن ڈپٹی کمشنر نے عوام کو دی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی دیں۔

