Sunday, August 25, 2024
ہومتازہ ترینخیبر پختونخوا میں سائبرکرائم کیوں بڑھ رہے ہیں؟ وجہ پتہ چل گئی

خیبر پختونخوا میں سائبرکرائم کیوں بڑھ رہے ہیں؟ وجہ پتہ چل گئی

پشاور،خیبر پختونخوا میں رواں سال سائبر کرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا، رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت کیسز میں 100 فیصد اضافہ ہوا،ایف آئی اے سائبر کرائم نے بڑھتے واقعات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی۔
خیبر پختونخوا میں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کے 7 ماہ کے دوران سائبر کرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا، سائبر کرائم کو جرائم سے متعلق موصول ہونے والی شکایات بھی بڑھ گئیں۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گزشتہ سال 2020 میں 3 ہزار 415 شکایات موصول ہوئیں جبکہ رواں سال اس میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب تک 3 ہزار کے قریب شکایات موصول ہوئی ہیں ،رواں سال مختلف نوعیت کے 31 مقدمات درج کیے گئے۔سائبر کرائم کی کی بڑھتی ہوئی شرح پر شہریوں میں بھی تشویش پائی جارہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کی روک تھام کیلیے عملی اقدامات سمیت ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ سال 1200 سے زائد انکوائریاں بھی شروع کی گئیں جبکہ رواں سال ایک ہزارمزید انکوائریاں شروع کی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔