Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینایک سو نوے ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں مفرور ملزمان کے اشتہار جاری

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں مفرور ملزمان کے اشتہار جاری


اسلام آباد(نیوزڈیسک)احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہارجاری کردیے۔
شہزاد اکبر، ذلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کردیے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشریٰ بی بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔