Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزجو ملزم پیش نہیں ہوگا وہ اشتہاری ہو جائے گا ، انسداد دہشتگردی عدالت

جو ملزم پیش نہیں ہوگا وہ اشتہاری ہو جائے گا ، انسداد دہشتگردی عدالت

اسلام آباد ( سب نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کر لی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جو ملزمان اگلی سماعت میں پیش نہیں ہوں گے انکو اشتہاری قرار دیا جائے گا،

عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔