Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مزید102افرادانتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مزید102افرادانتقال کر گئے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو،گزشتہ24گھنٹے کے دوران 102 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 4,004افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 15,026افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 700,188افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیے۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران مزید4,004 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 238 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ37ہزار594افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں93ہزار862،اسلام آباد میں62ہزار775،بلوچستان میں19ہزار942 ،گلگت بلتستان میں5064اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار713کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 102 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15026ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4516افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 6731،خیبرپختونخوا میں 2496،اسلام آباد میں588،بلوچستان میں212اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث380 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ64ہزار373 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,769مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,631 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ20ہزار789مریض کورونا وائرس کو شکست دیچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار699کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4004افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ535ہزار06افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔