Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوفاقی دارالحکومت میں 5792 بچوں میں کورونا کی تشخیص

وفاقی دارالحکومت میں 5792 بچوں میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں کورونا کی تیسری لہر میں بچے بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور اب تک 10 سال تک کے 5792 بچوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وبا سے ہر عمر کے افراد بلا تشخیص متاثر ہورہے ہیں تاہم 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سب سے زیادہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے، زیادہ کورونا متاثرین میں21 سے 30 سال کے افراد دوسرے اور 46 سے 60 سال کے افراد تیسرے نمبر پر ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضعیم ضیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 58 ہزار 577 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ، جن میں سے 47 ہزار 649 افراد صحتیاب ہوچکے جب کہ 572 جان کی بازی ہار گئے، وفاقی دارالحکومت میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 9 ہزار 677 ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق پیدائش سے 10 سال تک کے 5792 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، 11 سے 20 سال تک کے 5391 نوجوان، 21 سے 30 سال تک کے 11860 جب کہ 31 سے 45 سال تک کے 16 ہزار 607 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں 46 سے 60 سال تک کے 11203 جب کہ 81 سال سے اوپر کے 503 افراد اس وبا کا شکار ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔