Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 12 ہزار سے زائداموات

کورونا سے مزید 23 افراد جاں بحق، 12 ہزار سے زائداموات

اسلام آباد(آئی پی ایس )کورونا نے مزید 23 افراد کی زندگی چھین لی، اب تک اموات کی مجموعی تعداد بارہ ہزار 860 تک پہنچ گئی، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 176 نئے مریض سامنے آ گئے۔ این سی او سی کے مطابق مہلک وائرس سے پانچ لاکھ 79 ہزار 973 شہری متاثر ہیں جن میں سے 21 ہزار 836 ایکٹو کیسز ہیں، ایک ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 38 ہزار 920 ہے جن میں سے 871 مریض صحت یاب ہوئے۔ مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 277 تک پہنچ گئی ہے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 4 ہے، پنجاب میں 1 لاکھ 71 ہزار349، خیبر پختونخوا 72 ہزار 162 اور بلوچستان میں 19 ہزار 45 مریض ہیں۔ اسلام آباد 44 ہزار 259 ، گلگت بلتستان 4 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 198 افراد وبا میں مبتلا ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔