39

ملک میں کورونا وائرس کی شرح ڈھائی فیصد ریکارڈ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 16 ہزار 648 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 421 افراد کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
این آئی ایچ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.53 فیصد ریکارڈ کی گئی،وبا میں مبتلا 159 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں