Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کامسئلہ کشمیر کے حل پر زور

ترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کامسئلہ کشمیر کے حل پر زور

اسلام آباد،ترکی میں ہونے والی چوتھی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر،پاکستان کی نمائندگی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی،کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور علاقائی رابطے کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔ اسپیکر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی اور علاقائی امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،کشمیر تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ میں تمام ریاستوں کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سیاست سے گریز کرنے پر زور دیا گیا، کانفرنس میں شامل ممالک ایف اے ٹی ایف پر یکجا موقف اپنائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کے عوام کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی با آسانی دستیابی پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ویکسین کی کمزور طبقات تک رسائی یقینی بنائی جائے۔اعلامیہ کے مطابق اسپیکر کانفرنس میں افغانستان، چین ایران ،عراق اور پاکستان کے پارلیمانی وفود نے شرکت کی۔چوتھی اسپیکرز کانفرنس سے خطاب میں اسپیکر اسد قیصر نے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بھارتی افواج مظلوم اور نہتے کشمیری عوام پر ظلم کر رہی ہے،اسلامو فوبیا کی وجہ سے امت مسلمہ کو سیکورٹی کے خطرات لاحق ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔اسپیکر نے کانفرنس کے اختتام پر جلال الدین رومی اور حضرت شمس تبریزی کے مزار پر بھی حاضری دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔