Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزپولیس پارٹی پرشرپسندوں کی فائرنگ ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے رپورٹ طلب کرلی

پولیس پارٹی پرشرپسندوں کی فائرنگ ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے رپورٹ طلب کرلی

گلگت(سب نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بتھریت میں پولیس پارٹی پر شرپسندوں کی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے رپورٹ طلب کی ہے۔

وزیر اعلی نے دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی اور فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ شرپسند قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔

وزیر اعلی نے پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعلی نے شہید ایس ایچ او کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔