Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلسٹی ٹریفک پولیس ملتان نے ایمراکو سسنسی خیز کرکٹ میچ میں شکست دے دی

سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے ایمراکو سسنسی خیز کرکٹ میچ میں شکست دے دی

ملتان ،سٹی ٹریفک پولیس اور الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن (ایمرا)ملتان کے مابین جشن بہاراں کے سلسلہ میں دوستانہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ایم سی سی گراونڈ میں کھیلا گیا،سٹی ٹریفک پولیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 263رنز بناکرایمرا کوجیت کے لیے 264رنز کا ہدف دیا۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر محمد زبیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر طاہر مجید 75رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے،الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن نے 264رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنی بھر پور پرفارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن 20ویں کی آخری گیند پر اپنی ٹیم کو سسنسی خیز اور دلچسپ مرحلہ کے بعد میچ جتوانے میں ناکام رہے اور یوں فتح کا سہرا سٹی ٹریفک پولیس کے نام رہا۔ ایمرا کی طرف سے را آصف،فرحان مرزا،محمد زاہد،وقاص بھٹہ نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔چیف ٹریفک پولیس ملتان ظفر بزدار،ایم پی اے سبین گل،ایم پی اے جہانزیب وارن،بریگیڈر لیاقت،صدر ایمرا ملتان عمران خان،جنرل سیکرٹری شہزاد فرید ،نائب صدرجنید ملک نے رنر اپ اور فاتح ٹیم میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے.ایمرا ٹیم کی شکست کے باوجود بیٹنگ کوچ اعجاز ترین نے ٹیم کے لیے خصوصی انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پرتحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سبین گل نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے،کورونا کے کیسز میں اضافہ کی وجہ سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا،چیف ٹریفک پولیس ظفر بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسی سرگرمیاں صحت کے لیے مفید ہیں،میڈیا اور ٹریفک پولیس دونوں پر بہت بھاری ذمہ داری ہے جن کے لیے وقت نکالنا مشکل ہے،کوشش ہوگی آئندہ بھی دونوں ٹیموں کے مابین میں ایسی سرگرمیاں جاری رہے تاکہ شہریوں کو سستی تفریح میسر ہوسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔