حیا تیاتی تنوع کنو نشن اعلیٰ سطحی اجلاس سے تین اہم نتائج بر آ مد ہو ئے، چین کے نائب وزیر ماحولیات چاؤ اینگ مین
بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کے ارکان کے 15 ویں اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے نتائج کو متعارف کرایا گیا۔
چین کے نائب وزیر ماحولیات چاؤ اینگ مین کے مطابق ، COP15 کے پہلے مرحلے کے دوران منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے تین اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے عالمی سطح پر حیاتیاتی تنوع کی حکمرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سیاسی تحریک فراہم کی گئی ہے۔ دوسرا “کھن منگ اعلامیہ”جاری کیا گیا ہے جو موجودہ اجلاس کی سب سے اہم دستاویز ہے۔ تیسرا یہ ہے کہ چین کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “کھن منگ اعلامیہ” چین کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ “کھن منگ اعلامیے” میں کانفرنس کی ماحولیاتی تہذیب کے موضوع کی بازگشت سنائی دیتی ہے ۔ یہ پہلی سیاسی دستاویز ہے جو ماحولیاتی تہذیب کے تصور کو اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی ماحولیاتی معاہدے کے فریم ورک کے تحت پیش کرتی ہے۔ موجودہ وبا کی صورتحال کے تحت ، بین الاقوامی برادری کو کئی غیر یقینی عوامل کا سامنا ہے ، اور عالمی برادری کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ عالمی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے اعتماد ، اتفاق رائے ، حکمت اور طاقت جمع کرے ، کرہ ارض پر زندگی کے ایک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرے ، اور انسان اور فطرت کے ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دے۔