Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزمشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں: چین

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں: چین

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے یہ بات عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورۂ چین کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِ حال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔
اس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔