Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانوکلا کی ہنگامہ آرائی، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلع کچہری تاحکم ثانی بند

وکلا کی ہنگامہ آرائی، اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلع کچہری تاحکم ثانی بند

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ضلع کچہری میں غیر قانونی چیمبرز گرانے پر وکلا کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام عدالتیں تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ترجمان اسلام آبادہائیکورٹ کے مطابق جب تک معاملات سلجھ نہیں جاتے تب تک ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹس بندرہیں گئیں ،کورونا کے دوران بھی ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ کورٹ جزوی طورپرکھلتے رہے، اب حالات ایسے ہیں جب ججز کی وکلا عزت نہیں کرتے توسائلین کوکون سنے، آج کی ہائیکورٹ کیسزکی کازلسٹ کینسل کردی گئی۔ضلع کچہری میں غیر قانونی چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا آپے سے باہر ہو گئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ پر دھاوا بول دیا۔مشتعل وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا جس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد وکلا کو گرفتار کر لیا۔ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا کی جانب سے مذاکرات کے لیے مطالبات سامنے آ گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے گرفتار وکلا کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرائے گئے چیمبرز کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ چیمبرز کی تعمیر کے ساتھ فی چیمبر پانچ لاکھ ہرجانہ بھی ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔