Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے عوامی شکایات پر ان ایکشن ، ایچ الیون قبرستان کا دورہ

چیئرمین سی ڈی اے عوامی شکایات پر ان ایکشن ، ایچ الیون قبرستان کا دورہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر علی احمد نے عوامی شکایات پر ایچ الیون قبرستان کا دورہ کیا اور متعلقہ شعبوں کو قبرستان کی صفائی ستھرائی،خراب لائٹس کو ٹھیک کرنا،روڈ کارپٹنگ اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ دورے کے موقع پر ،ڈائریکٹر سینیٹیشن ،ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم ڈائریکٹر سٹریٹ لائٹس،ڈائریکٹر ڈی ایم اے بھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین سی ڈی اے نے گزشتہ روز عوامی شکایات پر اور ان ازالے کیلئے ایچ الیون قبرستان کادورہ کیا اور قبرستان کی صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال،خراب سٹریٹ لائٹس اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر متعلقہ شعبوں کے سربراہوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قبرستان کی صفائی ستھرائی خراب لائٹس اور قبرستان کے روڈز کی کارپٹنگ کو فوری طور پر کیا جائے۔ انہوں نے قبرستان میں جڑی بوٹیوں کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کر دیئے اور تمام متعلقہ شعبوں کو ہدایات کیں کہ وہ اپنا کام فوری طور پر کریں تاکہ دونوں قبرستان صاف ستھرے نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان میں صفائی ستھرائی کا نہ ہونا ،خراب لائٹس کا نہ ٹھیک ہونا اور جڑی بوٹیوں کے حوالے سے بہت سے لوگوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مجھے یہ دورہ کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ان تمام ایشوز کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ عوام کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔