Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانعوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،چوہدری شافع

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،چوہدری شافع

لاہور:صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پاٹری کی صنعت سے گجرات کے ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہے ،عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان پاٹری ایسوسی ایشن کے وفد کی خصوصی ملاقات وفد میں چئیرمین پاکستان پاٹری ایسوسی ایشن حاجی محمد زاہد ، سینئر وائس چئیرمین اعجاز احمد. علی گھمن سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس، حامد اسلم چیئرمین (اے پی ایف ایم اے )و دیگر شامل تھے پاٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے چوہدری شافع حسین کو صوبائی وزیرصنعت و تجارت بننے پر مبارک باد دی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاٹری کی صنعت گجرات کی تین بڑی صنعتوں میں شمار ہوتی ہے جس نے گجرات کے ہزاروں افراد کو روزگار دیا ہواہے انشااللہ جلد ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا اس کے علاوہ گجرات میں موجود سرامکس کالج جو عرصہ پندرہ سال سے بند تھا اس کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے جہاں پر انٹرنیشنل لیول کی لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی جہاں سے ہنرمند اور جدید تعلیم سےآراستہ نوجوان گجرات کی پاٹری کی صنعت کیلئے فائدہ مند ہونگے ، وفد میں محمد عباس بٹ حاجی محمد اعظم چوہدری زمان اقبال، حاجی محمد منشا، قمر نوید اور قمر بشیر شامل تھے ،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔