Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادنا اہل ٹولے کو ہر میدان میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چوہدری محمد یسین

نا اہل ٹولے کو ہر میدان میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ چوہدری محمد یسین

سید رضوان شاہ،سید مطاہر زیدی سپروائزر،یاسین خان،سلیم خان فورمین اور چوہدری ونطور کی قیادت میں ایچ ایٹ قبرستان سٹاف نے مزدور یونین کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد ،سی ڈی اے ایچ ایٹ قبرستان سٹاف سے سید رضوان شاہ،سید مطاہر زیدی سپروائزر، یاسین خان،سلیم خان فورمین،ملک دلشاد،فیصل خان اور چوہدری ونطور کی قیادت میں ملازمین نے سی ڈی اے ریفرنڈم میں مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،اس موقع پر پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین نا اہل ٹولے اور اسکی بغل بچہ تنظیم کو ہرمیدان میں رسوائی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے اور ریفرنڈم سے فرارکی ہر کوشش ناکام ہوتی جا رہی ہے اور سی ڈی اے کا محنت کش اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مزدور یونین ہی ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے،نا اہل ٹولے نے ملازمین سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورانہیں کیا جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین کی سیاست کا محور ملازمین کی بلا تفریق خدمت ہے اور ماضی کی عملی کارکردگی جس کی بدولت سی ڈی اے ملازمین کو وہ تاریخی مراعات دلوائیں جس کی نظیر آج تک کسی دوسرے ادارے میں نہیں ملتی،ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ایک بڑا چیلنج ہے اور سی ڈی اے مزدور یونین اپنے ملازمین کو یہ یقین دلاتی ہے کہ انشا اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد آپکے تمام درینہ مسائل کو جلد سے جلد حل کروائے گی اور جن لوگوں نے ادارے میں کرپشن و لوٹ مارکا بازارگرم کیا ان کا مکمل احتساب کیا جائے گا،سی ڈی اے میں محنت کشوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندے منتخب کرنے سے کا آئینی اورقانونی اختیار حاصل ہے او رکوئی بھی نوسرباز اور مزدور دشمن ان سے انکا بنیادی حق نہیں چھین سکتا،آج ہمارے مخالفین اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے کردار کشی اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر مجبور ہیں جبکہ مزدور یونین نے اپنی تنظیم کے نوجوانوں اور ورکروں کو بداخلاقی کی سیاست اور کردار کشی والزامات جیسے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے منع کر رکھا ہے،ہمارے مخالفین سیاسی میدان کے ہارے ہوئے کھلاڑی ہیں اور بہت جلد یہ اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اورورکرز بھرپور طریقے سے اپنی سیاسی،اخلاقی اور عملی جدوجہد کو جاری رکھیں انشا اللہ فتح سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدر بن چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔