Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے بتایا کہ نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔