Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپہلا روزہ کب ہوگا؟ فوادچوہدری پھرغلطی کرگئے

پہلا روزہ کب ہوگا؟ فوادچوہدری پھرغلطی کرگئے

اسلا آباد،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا ہے کہ رمضان کاچاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا جبکہ پہلا روزہ 14 رمضان کو ہوگا جس پر ٹویٹر صارفین نے وفاقی وزیر کو اپنی غلطی درست کرنے کا کہتے ہوئے لکھا فواد صاحب پہلا روزہ 14 اپریل کو ہے 14 رمضا ن کو نہیں جس پر انہوں نے ایک اور ٹویٹ کر کے غلطی درست کر لی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل وفاقی وزیر فوادچودھری ایک بار پھر میدان میں آگئے ہیں اور سائنسی حساب کتاب کرتے ہوئے انہوں نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل اپنا فیصلہ سنادیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام کو لاہور،اسلام آباد اور پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا ۔ خدا یہ رمضان سب کیلئے رحمت اور برکت کا باعث کرے، آمین۔ لیکن اس دوران فوادچودھری نے ٹویٹر پیغام میں غلطی سے لکھ دیا کہ پہلا روزہ 14 رمضان کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔