Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم ، نارل ، موضع جبہ تیلی اور ایچ نائن میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

سی ڈی اے کی انسداد تجاوزات مہم ، نارل ، موضع جبہ تیلی اور ایچ نائن میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے بھینسوں کے 12 باڑے،3کمرے،4جھونپڑیاں،3بیت الخلاء سمیت متعدد غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے شہر اقتدار میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تعمیرات ور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔اسی ضمن میں گزشتہ روزسی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری زمین پر غیر قانونی طور پر قائم کردہ متعدد غیر قانونی ڈھانچے اور تعمیرات کو مسمارکردیاہے۔ انسداد تجاوزات مہم کے دوران شعبہ انفورسمنٹ کو ضلعی انتظامیہ، اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبہ خات ادارے بھی مزکورہ آپریشن میں شریک ہیں۔جمعہ کے روز کئے گئے آپریشنز کے دوران شعبہ انفورسمنٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے قریب موجود گاں نارل میں غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک مکان، ایک بانڈری وال، بھینسوں کے 3 شیڈ کو مسمار کردیاگیا۔تجاوزات غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران موضع جبہ تیلی میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرشدہ ایک مکان،ایک مکان کاڈھانچے مسمار کیاگیاہے۔جبکہ سیکٹر ایچ نائن میں میں دوران آپریشن02 کمرے،بھینسوں کے9 باڑے،04 جھونپڑیوں اور 03بیت الخلاء کو مسمار کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ تجاوزات وغیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن آئندہ بھی مسلسل جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔