Saturday, July 27, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے نے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی موخر کردی

چیئرمین سی ڈی اے نے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی موخر کردی

اسلام آباد (آئی پی ایس)چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) عامر علی احمد نے اسلام آباد بلڈرز کی پرزور اپیل پر 29،30 اور31ماچ کومنعقد کی جانے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی موخر کردی۔گزشتہ روز اسلام آبادکی نمائندہ بلڈرزتنظیموں نے کنونشن سینٹر میں چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد سے خصوصی طور پر ملاقات کی اور انہیں کرونا کی تیسری لہر کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور اپنے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔۔انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث بہت سے مسائل ہیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے بلڈرز کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ان سے مشاورت کے بعد 29،30 اور31مارچ کو ہونے والی کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کو موخر کردیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔