Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے کا آرٹس اینڈ کرافٹ ویلیج کواصلی شکل میں بحال کرنیکا فیصلہ

سی ڈی اے کا آرٹس اینڈ کرافٹ ویلیج کواصلی شکل میں بحال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے نے ممبر ایڈمنسٹریشن اور ممبر فنانس کے ہمراہ بدھ کے روز آرٹس اینڈ کرافٹ ویلجکا دورہ کیا، اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ آرٹس اینڈ کرافٹ ولیج کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے گا، جس میں آزاد جموں کشمیر،گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے فنکاروں اور ثقافت کو ان چھ پویلنز میں نمایاں کیا جائے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ فوڈ کورٹ کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور تزئین و آرائش کے بعد اسے شفاف عمل کے ذریعے کرائے پر دیا جائے گا۔ مزید برآں یہ کہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آرٹس اینڈ کرافٹ ولیج کو کار فری زون قرار دیا جائے گا جس میں مختص کردہ کار پارکنگ ہو گی تاکہ شہریوں خاص طور پر فیملیز کو معیاری اور پرسکون تفریحی کے میسر ہوں، آرٹس اینڈ کرافٹ و یلج میں بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس سلسلے میں آرٹس اینڈ کرافٹ و یلجمیں لینڈ اسکپینگ کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ فوڈ کورٹ اور پویلین کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔