Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے، آئی 15 اور سب سیکٹر1،3اور4میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

سی ڈی اے، آئی 15 اور سب سیکٹر1،3اور4میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے سیکٹر آئی 15 اور سب سیکٹر1،3اور4میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔مذکورہ سیکٹر کا ارتھ ورک مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ 3کلوٹس بھی اختتامی مراحل میں ہیں۔مذکورہ سیکٹر کے روڈز، بریج اورانڈر گرائونڈ اوراوور ہیڈ ٹینک پرکام کا آغاز کیا چکا ہے۔دوسری جانب روڈز کے سب ویز کا کام بھی تیزی سے کیا جارہا ہے۔سب سیکٹر آئی 15/1 میں محض چند روز قبل ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجودمزکورہ سب سیکٹرمیں 20فیصدترقیاتی کام ہوچکے ہیں۔سب سیکٹر آئی 15/3میں 45فیصد ترقیاتی کام مکمل کئے جاچکے ہیں۔جبکہ مزکورہ سیکٹر میں باقی ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔مزکورہ سب سیکٹر 86کروڑ 62لاکھ کاترقیاتی کام ہوناہے،جبکہ روڈ انفرااسٹرکچرپر بھی کام جاری ہے،98فیصد روڈزکا قبضہ حاصل کرکیارتھ ورک کیا جارہا ہے۔آمدہ چند ماہ میں مزکورہ کام مکمل کرلیا جائے گا،جلد ہی سیکٹر میں دیگر سروسز کا بھی آغاز کردیا جائے گا۔جبکہ ساتھ ہی انڈر گرائونڈ،اوورہیڈ ٹینک بنانے کاکام بھی شروع کردیا گیاہے۔دوسری جانب کلوٹ اوربریج کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے،آمدہ تین ماہ میں کلوٹس بھی مکمل کرلئے جائیں گے،جبکہ چھ ماہ میں بریج بھی مکمل کرلیا جائے گا۔ سیکٹر I-15/4 کاٹینڈر بھی ایوارڈ کردیا گیا ہے،جس کی بڈ پرائس 58کروڑ ہے۔I-15/1کا ٹینڈر اوپن کردیا گیا ہے،اور مذکورہ سب سیکٹر میں 10فیصد ترقیاتی کام کئے جاچکے ہیں۔سیکٹر آئی 15/2 کاٹینڈر بھی انتظامیہ کومنظوری کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔ٹینڈر کی منظوری کے ساتھ ہی مذکورہ سب سیکٹر میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔