Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مال آف اسلام آباد ،سلور اوکس،98ای بلوایریا سیل ، سی ڈی اے نے کمرشل چارچزکی مد میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا

بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر مال آف اسلام آباد ،سلور اوکس،98ای بلوایریا سیل ، سی ڈی اے نے کمرشل چارچزکی مد میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے بلڈنگ ڈائریکٹوریٹ نے شہر بھر سے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشی و کمرشل عمارتوں کو سیل ،شوکاز نوٹس اور مسمار کر دیا، ،گزشہ ایک ماہ کے دوران سی ڈی اے نے کمرشل چارچزکی مد میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ بلڈنگ کنٹرول نے نقشہ جات ،این او سی، اضافی منزل ،عمارتی منظوری سرٹیفکیٹ اورکمرشل چارجز کی مد میں 30کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل کیا ۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر مال آف اسلام آباد ،سلور اوکس،98ای بلیو ایریا میں قائم غیر قانونی ریسٹورنٹ اور دکانوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ جی ٹین فور، جی ٹین ٹو میں کلاس تھری میں شاپنگ سینٹر کو جزوی طور پر سیل کر دیا ۔ اسی طرح آئی نائن میں رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال کرنے پر تین گھروں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے،بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے بلیو ایریا،جی سیون،ایف سیون،ایف ٹین فور،سکول روڈ ایف ایٹ فور،ایف ایٹ تھری،ایف ٹین ون اور آئی ایٹ میں منظور شدہ کورڈ ایریا سے زائد تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے سی ڈی اے کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے آئی ایٹ میں قوانین کی خلاف ورزی پر شیڈ اور باڑ کو بھی مسمار کر دیا ہے، بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 سے زائد نوٹسز اور دس سے زائد شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے نگرانی، پٹرولنگ اور نشاندھی کے عمل کو نہ صرف تیز کر دیا ہے بلکہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاموں کو روکا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا عمل جاری ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔