Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کی ایگرو فارمز کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل ، 80 سے زائد مالکان کو نوٹس

سی ڈی اے کی ایگرو فارمز کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل ، 80 سے زائد مالکان کو نوٹس

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے ایگرو فارمز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری مکمل کرلی۔ پہلے مرحلہ پرالاٹمنٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 80 سے زائد ایگروفارمز کے مالکان کو حتمی نوٹسسز جاری کر دئے ہیں۔مزکورہ مالکان کو 15 یوم کے اندر تمام غیر قانونی تعمیرات کوازخود مسمار کرنے یا ریگولرائز کروانے بصورت دیگر آپریشن کی تنبیہ کی گئی ہے۔ادارہ ہذا نے تمام ایگروفارمز کاسروے بھی مکمل کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کومقامی سطح پر سستی ،معیاری اور تازہ سبزیوں،پھل اورپولٹری کی فراہمی کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)نے ایگروفارمز فارمز الاٹ کئے تھے،مذکورہ فارمز کے الاٹمنٹ لیٹر میں ایگرو فارمز میں قائم بلڈنگ کے تعمیر شدہ(کورڈ ایریا)کی اجازت دی گئی تھی۔تاہم 2017 میں سی ڈی اے انتظامیہ نے مزکورہ کورڈ ایریاکوبڑھاکر 9500مربع فٹ تک کی اجازت دی۔سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق 9500مربع فٹ سے اضافی تعمیرات کو یا تو مسمار کرنا تھا یا 9500سے 12500مربع فٹ کورڈ ایریا کو ادارہ ہذا کوجرمانا کی ادائیگی کے بعد ریگولرائز کروانا تھا۔جبکہ 2500مربع فٹ سے زائد کورڈایریاکو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔تاہم بہت سے ایگروفارمز مالکان نے کورڈ ایریا کی خلاف ورزی کررکھی ہے،اورنہ انہوں نے مزکورہ غیرقانونی تعمیرات کومسمار کیا نہ ہی ادارہ ہذا سے اسے ریگولرائز کروایا ہے۔سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول (بی سی ایس)نے تمام ایگروفارمز کاجامع سروے مکمل کرلیا ہے،جبکہ سروے کے بعد اضافی تعمیرات کرنے والے ایگرو فارمز کے مالکان کونوٹسسز بھی جاری کردئے ہیں۔مزکورہ سروے کے مطابق 80 سے زیادہ ایگروفارمز مالکان نے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی تعمیرات کیں۔اس ضمن میں سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے غیر قانونی اور اضافی تعمیرات کرنے والے مالکان کو 15 یوم کے حتمی نوٹسسز جاری کر دئے ہیں،جس کے بعد مذکورہ مالکان کی اضافی تعمیرات کونہ صرف مسمار کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی،اور مذکورہ مالکان کی الاٹمنٹ بھی منسوخ کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔