Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزچیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جناح گارڈن کوا پریٹو ہا ئو سنگ سکیم کی انتظامیہ کی سرزنش

چیف کمشنر و چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی جناح گارڈن کوا پریٹو ہا ئو سنگ سکیم کی انتظامیہ کی سرزنش

اسلام آباد (سب نیوز )چیف کمشنر سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح گارڈن کوا پریٹیو ہا ئو سنگ سکیم کی انتظامیہ کی سرزنش متاثرین کے مسائل حل نہ کرنے پر سوسائٹی انتظامیہ پر اظہار برہمی۔چیئر مین سی ڈی اے نے کہا ہے کہ لے آٹ پلان کی منظوری کی تمام شرائط کو پورا کیا جائے۔6100 متاثرین کو قبضہ دینے کے لئے پلان آف ایکشن پیش کیا جائے۔بتایا جائے کہ ان متاثرین کو کہاں کہاں پلاٹ دینے ہیں۔جناح گارڈن اور نیشنل اسمبلی کوپریٹیو ہاسنگ کے ایسے متاثرین جن کو الاٹمنٹ ہوئی اور تمام واجبات کی ادائیگی کے باوجود قبضہ نہیں ملا انہوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ہائیکورٹ نے چیف کمشنر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایک مشترکہ ہیرنگ کریں گے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے گا۔ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیرکے روز ہیئرنگکی گئی۔ہئیرننگ میں سیکرٹری کوپریٹو ، سو سائیٹیوں کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ جناح گارڈن کے فیز ون اور ٹو کا لے آٹ پلان سی ڈی اے نے منظور کیا۔ بعد ازاں شرائط پوری نہ کرنے لے آٹ پلان منسوخ کردیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔