Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکیپٹن (ر) محمد آصف چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، محمد سعید آئی جی جی بی تعینات

کیپٹن (ر) محمد آصف چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، محمد سعید آئی جی جی بی تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے کیپٹن (ر) محمد آصف کو چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جبکہ محمد سعید کو آئی جی جی بی تعینات کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پولیس سروس گروپ کے گریڈ بیس کے افسر محمد سعید کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے ۔ محمد سعید اس وقت بلوچستان حکومت کے ماتحت کام کر رہے تھے، حکومت نے سول سرونٹ ایکٹ کے سیکشن 10کے تحت انکا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں آئی جی جی بی تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔علاوہ ازیں گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) محمد آصف کو گریڈ 21میں ترقی دیتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے ۔ کیپٹن (ر) محمد آصف اس سے پہلے پنجاب حکومت کے ماتحت خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔