پاکستان کی آن لائن بائیک ایپلی کیشن ’بائیکیا‘ کو ہیک کر لیا گیا جس کے بعد اسے بحال کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز بائیکیا کے صارفین کو تب حیرانی ہوئی، جب انہیں فون پر نازیبا پیغامات ملنا موصول ہوئے۔
ایپ ہیک ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے حیرانی سے بھرپور تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
دوسری جانب بائیکیا نے اپنی ایپ کے ہیک ہونے اور پھر اس خرابی کو دُور کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
بائیکیا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بائیکیا اپنی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے کسٹمرز کو موصول ہونے والے پیغامات کے لیے معذرت چاہتا ہے۔ بائیکیا کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ واقعہ تھرڈ پارٹی کمیونیکیشن ٹول کے سبب پیش آیا۔ بائیکیا کی ٹیم نے اِس تکنیکی مسئلے کو ٹھیک کر دیا ہے۔‘
بائیکیا نے لکھا کہ ’اب ہماری ایپ آپ کے استعمال کے لیے بالکل محفوظ ہے اور آپ ہمیشہ کی طرح بے فکری کے ساتھ بائیکیا ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔‘
آن لائن بائیک سروس بائیکیا کی ایپ ’ہیک‘ ہونے کے بعد بحال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔