Friday, March 1, 2024
ہومپاکستانبرطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں، مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلی فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔