Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانمریم پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں، ن لیگ حوصلہ رکھے،قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، بلاول بھٹو

مریم پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں، ن لیگ حوصلہ رکھے،قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، بلاول بھٹو

کراچی،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دوستوں سے درخواست ہے ذرا سا پانی پی لیں، حوصلہ رکھیں، مریم نواز سمیت دیگر لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف بیان بازی کررہیہیں، مسلم لیگ ن سے بالکل توقع نہیں تھی کہ سینیٹ میں امیدوارکی ہار کے بعد خان صاحب جیسا ردعمل دے۔ سلیکٹڈ کالفظ میں نے دیاہے تومیں جانتاہوں وہ کس پراستعمال ہونا بنتا ہے کس پرنہیں۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ نہیں جانتاایک جماعت اتناسخت فیصلہ کیسے لے رہی ہے، ہماری جماعت کے کچھ اراکین کومحسوس ہواکہ پیپلزپارٹی کودیوارسے لگایاجارہاہے،ن لیگی دوستوں سے درخواست کرتاہوں کہ حوصلہ رکھیں،نہیں چاہتے کہ پی ڈی ایم کوکوئی نقصان ہو، پارلیمنٹ کے اندراورباہرحکومت کوٹف ٹائم دیں گے۔چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کہنے کوبہت کچھ ہے لیکن یوسف رضاگیلانی کاسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکاعہدہ سبنھالناخوش آئندہے۔ حکومتی بنچوں سے اٹھ کر3آزاداراکین کااپوزیشن بنچوں پربیٹھنے کے فیصلے کو ویلکم کرتا ہوں، 3بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین کا دلاور خان کے گروپ سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید قتل کیس میں اعظم نذیرتارڑ وکیل تھا، میں کیسے انکی حمایت کرتا؟ مجھے فون ہی کر لیتے شائد نام کے حوالے سے اتفاق کرلیتے، پنجاب میں وزیراعلی کا حق (ن)لیگ حمزہ شہبازکا بنتا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں حکومتی بینچوں سے آنیوالوں کو ویلکم کریں گے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنانا ہماری جماعت کا حق تھا، بعض رہنماوں نے محسوس کیاکہ پیپلزپارٹی دیوار سے لگایاجارہاہے۔ سینیٹ کی تاریخ ہے جس کی اپوزیشن میں اکثریت ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے بالکل توقع نہیں تھی کہ سینیٹ میں امیدوارکی ہار کے بعد خان صاحب جیسا ردعمل دے۔ مریم نواز پر تنقید کی نہ کروں گا، ان کو ن لیگ میں اہم سپیس ملنا پنجاب کی قیادت کیلئے بھی اچھا ہے۔ پارلیمان میں شکست دلوانے والی بات جو نہیں مان رہے تھے چاہیے تھا وہ پارلیمان میں حکومتی امیدوارکوشکست دلوانے کے بعد اس پر زیادہ غورکرتے۔ سلیکٹڈ کالفظ میں نیدیاہیتومیں جانتاہوں وہ کس پراستعمال ہونابنتاہیکس پرنہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔