Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا

پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کابینہ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا، فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔
بیرسٹرسیف نے کہا کہ کابینہ میں وزراء، ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، گورنر انیکسی فی الحال ایم پی ایز اور وزراء استعمال کریں گے۔ گورنر کیلئے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوبست کریں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں،ان کیلئے رہائش کی کمی نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں،کے پی ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔