Friday, March 1, 2024
ہومپاکستان“باپ کی وارثت” بکھرنے لگی ،، جام کمال “ن” اور عبدالقدس بزنجو “زرداری “کو پیارے ہوگئے

“باپ کی وارثت” بکھرنے لگی ،، جام کمال “ن” اور عبدالقدس بزنجو “زرداری “کو پیارے ہوگئے


اسلام آباد(سب نیوز) بلوچستان عوام پارٹی (باپ) کا شیرازہ بکھرنے لگا ،، سابق وزیراعلی جام کمال ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، نواب چینگیز مری ، طور اُتماخیل ، عبدالغفور لہڑی ، محمد خان کپڑے ، سحر گل خلیجی ، عبدالکریم نوشیرانی ، سردار مسعود لونی ، دوستایںن ڈومکی، عبدالکریم بھنگر، شوکت بنگولزئی ، برکت رند ، طارق بگٹی ، ڈاکٹر ربابہ بلیدی ، عطا اللہ بلیدی ، سردار فتح محمد حسنی ، سردار مجیب الرحمن حسنی ، فائق جمالی ، میر عاصم کرد ، عاطف سنجرانی ، اور حاجی نور اللہ لہڑی ن لیگ میں شامل ہو چکے تو دوسرے وزیراعلی عبدالقدس بزنجو ، سابق صوبائی وزیر سکندر عمرانی ، سید نظام الدین ، سید حمید ، نصیر احمد بزنجو ، میر عبدالوہاب بزنجو زرداری کو پیارے ہوچکے ،، علی حسن زہری سمیت سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کے صاحبزادے حمود الرحمن اور میر شفیق الرحمن نے بھی زرداری سے ملاقاتیں کی ہیں جبکہ “باپ” پارٹی کا تیسرا بڑا دھڑا نگران حکومت کا حصہ بن چکا جن میں انوار الحق کاکڑ اور سرفراز بگٹی بھی شامل تھے