Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبینک آف پنجاب ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا

بینک آف پنجاب ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا

اسلام آباد،بینک آف پنجاب(بی او پی)وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کی توسیع اور پنجاب روزگار سکیم کے تحت ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا۔ اس حوالہ سے بینک آف پنجاب اور حلیب فوڈ لمیٹڈ (ایچ ایف ایل)نے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ معاہد ہ کے تحت بی او پی حلیب فوڈز کے ساتھ منسلک ڈیری فارمرز کو مالیات تک آسان رسائی یقینی بنائے گا۔فارمرز کو آسان شرائط اور کم شرح سود پر قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے ڈیری فارمنگ کے موجودہ کاروبار کی توسیع اور جدید ٹیکنالوی سے استفادہ کر سکیں ۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام اور پنجاب روزگار سکیم کے اقدامات کی مالی معاونت کے لئے بھی قرضے ئے فراہم کئے جا رہے ہیں تاہم بینک نے ڈیری فارمرز کو قرضوں کی فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے صوبہ پنجاب میں نوجوان طبقہ کو اپنے کاروبار کے آغاز کے لئے قرضوں کی دستیای سے نوجوانوں کو بااختیار بنانیکی حکومتی اقدامات کو مزید تقویت ملے گی۔ حلیب فورڈز لمیٹڈ کے سی ای او سید مظہر اقبال نے اس حوالہ سے کہا کہ عوام وسیع تر مفاد میں اس اقدام کاحصہ بننے پر ہمیں فخر ہے جس سے صوبہ میں غیر منظم اور چھوٹے پیمانے پر کئے جانیوالے ڈیری فارمنگ کے کاروبار کو وسعت میں مدد ملے گی ۔انہوں نے ڈیری فارمرز پر زور دیاکہ وہ بینک آف پنجاب سے کم شرح سود اور آسان شرائط پر قرضہ کی سہولت حاصل کر کے ڈیری فارمنگ کے اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر استوار کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایچ ایف ایل کادودھ اکٹھا کرنے کا نیٹ ورک پنجاب کے 11 اضلاع میں موجود ہے جس کو مزید توسیع دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔