Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانبختاور بھٹو کا حق مہر 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی

بختاور بھٹو کا حق مہر 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی

کراچی ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی کا نکاح معروف عالم الحاج غلام محمد سوہو سے پڑھوایا، جبکہ بختاور بھٹو کے حق مہر میں 132 تولہ چاندی مقرر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ 10 گرام 1114.54 روپے ہے۔اس حساب سے پاکستانی روپے میں 132 تولہ کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 600 روپے بنتی ہے۔نکاح کے موقع پر بختاور بھٹو گولڈن عروسی لباس اور محمود چوہدری آف وائٹ شیروانی میں توجہ کا مرکز تھے، تقریب میں دونوں خاندان کے افراد نے شرکت کی۔بختاور بھٹو زرداری رخصتی کے بعد لاہور اور پھر دبئی جائیں گی،بختاور کے دولہا محمود چوہدری کی لاہور میں حویلی کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔