Saturday, July 27, 2024
ہومتازہ ترینبابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے

ڈبلن(آئی پی ایس ) بابراعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے،کپتان بابر اعظم نے یوگینڈا کے برین مسابا کی بطور کپتان 44 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی جیت بابر کی قیادت میں 45 ویں فتح تھی۔ان سے قبل انگلینڈ کے مورگن نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔یوگنڈا کے برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ افغانستان کے اصغر افغان نے بطور کپتان 42 میچز جیتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔