Saturday, July 27, 2024
ہومکھیلبابر اعظم کا اہم ریکارڈ،دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑدیا

بابر اعظم کا اہم ریکارڈ،دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑدیا

لاہور،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑدیا۔تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سب سے کم صرف 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر کم ترین اننگز میں 13 سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر پہلے، جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ 83 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 86 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک 86 اننگز میں ہی 13 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر 91 اننگز میں 13 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا ہے۔گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔سوپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 103، امام الحق 74، اور محمد رضوان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو کہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔تاہم ونڈر ڈیوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ونڈر ڈیوسن نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 123 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور حارث رف دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔