Saturday, July 27, 2024
ہومشوبزعاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچا دی

عاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچا دی

کراچی ،گزشتہ دنوں پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم کا گانا ‘رات’ ریلیز ہوا تھا جس کی آڈیو اور بعدازاں ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔حال ہی میں عاطف اسلم کا ایک اور گانا ‘چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہوا ہے جس نے چند گھنٹوں میں ہی نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔عاطف اسلم کا نیا گانا صوفی اسکور کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہوا ہے اور اسے مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔’چلے تو کٹ ہی جائے گا’ ریلیز ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مختلف ہیش ٹیگز بھی ٹرینڈ کررہے تھے۔اس گانے کو ایک دن سے بھی کم وقت میں 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جو بیک وقت پاکستان اور بھارت میں ریلیز ہوا تھا۔عاطف اسلم میں گائے جانے والے اس گانے کی موسیقی احسن پرویز مہدی نے ترتیب دی ہے اور اس کی ہدایات ڈیوڈ زینی نے دی ہیں۔گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریلیز ہونے والے یہ گانا دراصل پاکستانی گلوکارہ کے ہی گانے کا ری میک ہے۔’چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر ‘ گانے کو ابتدائی طور پر پاکستانی گلوکارہ مسرت نذیر نے گایا تھا جو ان کی آواز میں آج بھی مقبول ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔