Friday, July 5, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر آصف زرداری کا مراکش کے بادشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر آصف زرداری کا مراکش کے بادشاہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بادشاہ محمد ششم کی والدہ شہزادی لالہ لطیفہ کے انتقال پر اُن سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔