Saturday, July 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزآصف زرداری کا پنجاب میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

آصف زرداری کا پنجاب میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں ڈیرے جمانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری رواں ہفتے سے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں شروع کریں گے اور اس سلسلے میں وہ بدھ کو ملتان پہنچیں گے۔
شریک چیئرمین پی پی دورہ ملتان کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ اس موقع پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔
آصف زرداری ملتان میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا اجلاس بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں، آصف زرداری ملتان میں ایک ہفتہ قیام کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچیں گے اور لاہور میں قیام کے دوران بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔