Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآصف زرداری کاسینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد آنے کا فیصلہ

آصف زرداری کاسینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد آنے کا فیصلہ

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) آصف علی زرداری ناسازی طبیعت کے سبب کافی عرصے سے سفر نہیں کررہے تھے، تاہم اب سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کورونا وائرس اور ناسازی طبیعت کے سبب کافی عرصے سفر نہیں کررہے تھے، تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے، اور اس کے لئے ان کی آج اسلام آباد روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کے اعزاز میں یکم مارچ کو عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے، آصف علی زرداری 2 مارچ کو بلاول ہائوس اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔