Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانحکومت کا12برس کے بچوں کو سکول میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

حکومت کا12برس کے بچوں کو سکول میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ملک بھر میں 12 سال یا اس سے بڑے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔منگل کو اپنی ٹویٹ میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ 12سال سے بڑے بچوں کو ویکسین لگانے کی مہم سکولوں میں بھی چلائی جائے گی تاکہ بچوں کے لیے ویکسین لگوانا آسان ہوجائے۔دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید41 افراد جان کی بازی ہا رگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 575، سندھ میں 7 ہزار 361، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 514، اسلام آباد میں 919، بلوچستان میں 348، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 737 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔