Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانکورونا سے احتیاط نہ کی تو خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسد عمر کا انتباہ

کورونا سے احتیاط نہ کی تو خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسد عمر کا انتباہ

اسلام آباد،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک بار پھر قوم سے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے نتائج ہمارے فیصلوں اور ذاتی انتخاب سے بھرپور طریقے سے منسلک ہیں.

پیر کو ٹوئٹس کے ایک سلسلے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جب دوسری لہر میں تیزی آئی تو ہم نے نومبر کے آخری ہفتے میں اپنے تجزیے کے تحت زیادہ خطرے کے حامل علاقوں کو بند کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد انتہا پر پہنچ گئی تھی، دوسرے ہفتے میں آکسیجن/ وینٹی لیٹر کے مریضوں کی تعداد انتہا پر تھی، تیسرے ہفتے میں اموات میں اضافہ ہوا اور پھر کمی آئی، فیصلے اور نتائج انتہائی حد تک باہمی ربط رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار واضح کرتے ہیں کہ کووڈ۔19 کے نتائج ذاتی انتخاب اور فیصلوں سے کس طرح سے منسلک ہیں، لہذا یہ ضروری ہے کہ ہم سب ذمہ داری لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اگر ہم صحیح کام کرتے ہیں تو ہم زندگی اور معاش کا تحفظ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں امریکا اور برطانیہ جیسے ممالک میں تباہی پھیل رہی ہے جہاں پہلی لہر کے مقابلے میں کہیں زیادہ کیسز اور اور کووڈ-19 کی اموات ہو رہی ہیں، یہ خطرہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر ہم صحیح کاموں کو جاری نہیں رکھتے تو ہمیں کس خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور شہری دونوں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔