Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانآرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف ڈیفنس کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کے درمیان ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران باہمی سیکیورٹی، دو طرفہ دفاعی تعاون سمیت جیو اسٹریٹجکٹ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی چیف آف ڈیفنس نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔